• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کو ہندوستان کا اصل چہرہ دکھانا لازمی ہے، شبلی فراز


وفاقی وزیرشبلی فراز کا بھارت سے متعلق کہنا ہے کہ دنیا کو ہندوستان کا اصل چہرہ دکھانا لازمی ہے۔

شبلی فراز نے  ہندوتوا کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ دنیا کو ہماری کہانی بتانا لازمی ہے، ہماراقصہ سچ  پر مبنی ہے، پاکستانی ہونے کی حیثیت سے جانتا ہوں بھارت نے کبھی پاکستان کو قبول نہیں کیا ہے۔

شبلی فراز نے بھارتی وزریر اعظم نریندرا مودی سے متعلق بات کرتے ہوئے  کہا ہے کہ  مودی نے اپنا اصل چہرہ دنیا کو دکھایا ہے، مودی نے دنیا کو بتایا کہ ہندوستان جمہوری نہیں فاشسٹ ملک ہے۔

اس دوران شبلی فراز کا سوال اٹھاتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہے، انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں ہیں؟ 

انہوں نے مزید کہا کہ  بدقسمتی سے بھارت حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرتا ہے،  پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے بھارت جھوٹ، بہتان، الزام تراشی کا سہارا لیتا ہے۔

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں انتہاپسندحکومت کے عزائم سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں۔

تازہ ترین