گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)بچوں کے جھگڑے پر بااثر افراد نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا کر خاتون کے بال کاٹ دیئے، بچوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے ہمسائیوں نے گھر میں گھس کر 35سالہ مقدس بی بی پر تشدد کیا اور اس کے بال کاٹ دیئے تاہم پولیس نے مقدس بی بی کی مدعیت میں فیصل اور ندیم قاضی وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔