• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے بعد بھی امریکا کی ایران دشمنی ختم نہیں ہوگی، آیت اللّٰہ خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے جانے کے بعد بھی امریکا کی ایران دشمنی ختم نہیں ہوگی۔

ایک بیان میں آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکا کی ایران دشمنی صرف ٹرمپ کے دور حکومت میں ہی نہیں رہی۔


ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ ایران دشمنی امریکا کے سابق صدر اوباما کے دور میں بھی جاری رہی اور انھوں نے بھی ایرانی عوام کے خلاف کام کیا۔ لہٰذا صدر ٹرمپ کے بعد بھی امریکا کی ایران دشمنی ختم نہیں ہوگی۔

تازہ ترین