تہران (جنگ نیوز )ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کاکہنا ہے کہ اگر امریکا طاقت رکھتا ہے تو وہ اسے اپنے ملک میں انتظامی معاملات ٹھیک رکھنے کیلئے صرف کرے ، ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے یہ ٹوئٹ حال ہی میں امریکا میں ہونےوالے پرتشدد واقعے کے بعد کیاگیا ہے ، جس میں ایک نازی حامی شہری نے مظاہرین پر کار چڑھادی تھی جس میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے ، جس کے بعد سے عالمی سطح پر تنقید کی جارہی تھی اور اب ایرانی سپریم لیڈر نے بھی اپنے طنزیہ ٹوئٹ سے ٹرمپ انتظامیہ پر تنقید کی ہے ، آیت اللہ خامنہ ای کے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اگر امریکا طاقت رکھتا ہے تو اپنے ملک میں اس کا مظاہرہ کرے ۔