کراچی(صباح نیوز) سائبیرین ہواؤں نے شہر قائد کا موسم مزید سرد کردیا، اگلے تین روز تک موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ سردی کی لہر مزید کچھ روز برقرار رہے گی جبکہ اگلے تین روز تک موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ ہوا ہے تاحال کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔