• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ریسرچ لیبارٹری قائم کی جائیگی

راولپنڈی (جنگ نیوز) راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں 2روزہ ریسرچ کانفرنس ہوئی جس میں یو کے اور یو ایس اے سے آئے ہوئے ماہرین نے اپنے خلاصے پیش کئے۔ کانفرنس میں میڈیکل یونیورسٹی کے فیکلٹی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر محمد عمر‘ پروفیسر خضر‘ جنرل سلیمان‘ جنرل تصور حسین‘ پروفیسر سہیل امان‘ پروفیسر نعیم ضیاء‘ ڈاکٹر وقاص اور ڈاکٹر عبداللہ نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں 15ریسرچ پیپر اور پوسٹر پیپرز پڑھے گئے۔ پروفیسر محمد عمر نے بتایا کہ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا ریسرچ ماڈل ایک بہترین ماڈل ہے جس کو دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ریسرچ انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ریسرچ نصاب کا حصہ ہے۔ ہائر ایجوکیشن کے تعاون سے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ریسرچ لیبارٹری قائم کی جائیگی۔
تازہ ترین