• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ایم پی اے شاہد محمود کی میاں شہباز شریف سے ملاقات

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف کی نیب کورٹ میں پیشی کے موقع پر سابق ایم پی اے شاہد محمود خان نے میاں شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر میاں شہباز شریف نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور موجودہ حکومت کی انتقامی کارروائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، ظلم اور ناانصافی کا دور جلد ختم ہونے والا ہے اور آنے والا دور پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہے، انہوں نے شاہد محمود خان کی کارکنوں کے ہمراہ لاہور جلسہ میں شرکت پر شاباش دی اور انکے اس جذبہ اور محنت کو سراہا۔
تازہ ترین