• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


موٹروے پولیس کی جانب سے دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہوجانے کی وجہ سے پیش آنے والے حادثات سے محفوظ رہنے کے لیے موٹر وے کو مختلف مقامات پر بند کر دیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق دھند کے باعث موٹر وے ایم تھری لاہور سے سمندری تک بند کر دیا گیا ہے۔

شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم تھری فیض پور انٹر چینج سے جڑانوالہ تک بھی بند ہے، موٹر وے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے شیخو پورہ تک بند ہے۔

قومی شاہراہ پر چوہنگ، مراکہ، مانگا منڈی، پھول نگر اور جمبر میں بھی دھند کا راج ہے۔

پتوکی، اختر آباد، رینالہ خورد، اوکاڑہ اور ساہیوال میں بھی شدید دھند نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔


ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر حدِ نگاہ 50 میٹر تک ہے، ڈرائیور حضرات ہائی ویز پر آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس استعمال کریں۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہری ہائی ویز پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

تازہ ترین