کوئٹہ کے شہریوں کو اب ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولینس میں جدید سہولیات میسر ہوں گی، حکومت بلوچستان کے محکمہ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کوئٹہ میں ایمرجنسی ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمران زرکون نے جیو نیوز کو بتایا کہ حکومت بلوچستان کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے نے کوئٹہ میں ایمرجنسی ایمبولینس سروس کا آغاز کیا ہے جس کیلئے شہر کے مختلف مقامات پر پی ڈی ایم اے ریسکیو 1122 ایمرجنسی کے تحت بارہ ایمبولینسز اور عملہ تعینات کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ تمام ایمبولینس وینٹی لیٹر اور دیگر جدید الات سے لیس ہیں جبکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عملے کو مکمل تربیت دی گئی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے پی ڈی ایم اے کا عملہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری ریسکیو کرے گا، ایمر جنسی ایمبولینس سروس کے ذریعے شہریوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں گی۔