پشاور پولیس نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے اغواء ہونے والے نومولود بچے کو بازیاب کروالیا جبکہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گائنی بی وارڈ سے بچے کے اغواء میں ملوث خاتون سمیت 7 ملزم گرفتار کیے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو مرکزی ملزم ہمایوں کے گھر حیات آباد سے بازیاب کیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ ملزم نے اولاد نہ ہونے پر نومولود بچے کو اغواء کرنے کا اعتراف کیا۔
بچے کی گمشدگی کی رپورٹ 16 دسمبر کو تھانہ حیات آباد میں درج کی گئی تھی۔