• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت، رمضان شوگر ملز کیس میں گواہ پر حمزہ شہباز کے وکیل کی جرح آصف ہاشمی کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

لاہور(خبر نگار) احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے گزشتہ روز رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت کی۔ جیل حکام نے حمزہ شہباز کو پیش کیا. نیب کے گواہ شہباز احمد پر حمزہ شہباز کے وکیل نے جرح مکمل کرلی ، عدالت نے آئندہ سماعت پر 3مزید گواہوں کو طلب کر لیا ۔وکیل شہبازاحمد نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ جو ریکارڈ پیش کیا گیا، اس میں حمزہ شہباز کا نام شامل نہیں، حمزہ شہبازکے وکیل نے استدعا کی کہ نیب کے گواہ کو 18برسوں کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا جائے، تاہم عدالت نے ان کی استدعا مسترد کردی۔عدالت نے سماعت 7جنوری تک ملتوی کردی ۔

تازہ ترین