• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سرکلر ریلوے کی مکمل بحالی کیلئے ایک اور قدم اٹھا لیا گیا

کراچی ( آن لائن ) کراچی کے شہریوں کی سہولت کے لئے چلائی گئی کراچی سرکلر ریلوے کی مکمل بحالی کے لئے ایک اور قدم اٹھا لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے کی مکمل بحالی کے پروگرام کے تحت پاکستان ریلوے نے روٹ کی دیواروں کی تزئین و آرائش کروانے کے لئے اشتہار دے دیا۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اورنگی سے پپری اسٹیشن کی دیواروں پر رنگ و روغن اور شجر کاری کی جائے گی، محکمہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے ساتھ کام کرنے کا خواہشمند ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سرکلر ریلوے 5 لاکھ مسافروں کو سفری سہولت دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، خواہشمند افراد، کارپوریٹ ادارے، کمپنیاں اور آرٹس کالج ڈی سی او آفس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین