• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کا جلسے کی کامیابی پر ظہرانہ ، لیگی عہدیداروں کا نوازشریف کے بیانیے کیلئے ہر قربانی دینے کا اعلان

لاہور(خصوصی نمائندہ)نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نےلاہور کے ایم این ایز،ایم پی ایز،میئر اور ڈپٹی میئرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں 13دسمبر کے جلسے کی کامیابی پر نواز شریف اور شہباز شریف کی طرف سے تمام عہدیداران کو شاباش اور مبارکباد دیتے ہوئے انکی کاوشوں کو سراہا،مریم نواز نے لیگی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تمام لوگوں نے بہت محنت کی.آپ سب پارٹی کا سرمایہ ہیں۔ج ظہرانے میں شریک مسلم لیگ(ن) کے تمام عہدیداران نے نوازشریف کے بیانیے کا عَلم بلند رکھنے کیلیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا اعادہ کیا۔

تازہ ترین