• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آرٹی صوبائی حکومت کا عوام کے لئے بڑاتحفہ ہے،انورزیب

پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا کے وزیر زکوۃو عشر انورزیب خان نے کہاہے کہ بی آر ٹی منصوبہ پی ٹی آئی حکومت کا عوام کیلئے بہت بڑا تحفہ ہے جس سے نہ صرف عام لوگوں کو سفری سہولیات میسر ہوئی ہے بلکہ اس میگا پراجیکٹ کے ذریعے پشاور شہر میں ٹریفک مسائل بھی کافی حد تک حل ہوجائیںنگے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت عوام کو حقیقی معنوں میں ڈیلیور کررہی ہے اور لوگوں کے اعتماد پر پورا اترے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور صدر سے حیات آباد تک بی آر ٹی سروس میں عام مسافروں کے ساتھ سفر کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبہ سے شہری کم وقت میں نہایت مناسب ریٹ پر سفر کر سکتے ہے جبکہ خواتین اور بچے بھی محفوظ ترین سفر سے آراستہ ہوسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور عوام کو درپیش مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہیں انہوں نے مذید کہا کہ عوام مطمئن رہے تحریک انصاف عوام سے کئے گیے وعدوں کو عملی جامہ پہنائیگی اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان عمران خان کی قیادت میں ترقیافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو گی انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بی آر ٹی سٹیشنوں پرمسافروںکیلئے متعلقہ حکام کی طرف سے جاری ہدایات اور ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں.
تازہ ترین