• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


اہل کراچی نے حکمران جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو پہلی چوائس قرار دے دیا۔

کئی برس تک شہر قائد پر اقتدار میں رہنے والی جماعت متحدہ قومی موومنٹ مقبولیت میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئی۔

نئے سروے کے مطابق اہل کراچی نے صوبے کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے حوالے سے یکساں رائے کا اظہار کیا۔

گیلپ پاکستان نے اہل کراچی کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے۔


اہل کراچی کے 17 فیصد عوام نے پی ٹی آئی کو اپنی پہلی پسند قرار دیا جبکہ 13، 13فیصد پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے حامی نکلے۔

کئی دہائیوں سے کراچی سے قومی، صوبائی اسمبلی کی نشستوں اور میئر شپ پر کامیاب رہنے والی ایم کیو ایم اب شہریوں کی پہلی چوائس نہیں رہی ہے۔

گیلپ سروے کے مطابق 12 فیصد عوام نے اس بار بھی متحدہ قومی موومنٹ کو ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

الیکشن کے حوالے سے 64 فیصد عوام نے ووٹ کاسٹ کرنے کا کہا جبکہ 36 فیصد نے ووٹ ڈالنے سے انکار کردیا۔

تازہ ترین