وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر تنقید سے فوج میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
ایک انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ جنرل باجوہ ہیں جو برداشت کررہے ہیں کیونکہ وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ آرمی چیف کی جگہ اور کوئی ہوتا تو اپوزیشن کی اس تنقید پر ردعمل دیتا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی جماعتیں فوج پر دباؤ ڈال رہی ہیں کہ جمہوری حکومت کو گرادیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی اس نوعیت کی بات پر تو آرٹیکل 6 لگتا ہے اور غداری کا کیس بنتا ہے۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ میں دعا کررہا ہوں اور منتظر ہوں کہ اپوزیشن کے استعفے آئے ،ان کا یہ اقدام تو ملک کے لیے اچھا ہوگا۔