وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتے تو کوئی وہاں کیوں جائے گا؟
اپنے ایک بیان میں عمران خان نے استفسار کیا کہ ہمارے وزیر نے اسرائیل جاکر کیا کرنا ہے؟
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے سے یہ خبر بالکل غلط ہے، ہمارے خلاف پوری مہم چل رہی ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ یورپی یونین کے ڈس انفولیب نے بھارت کے نیٹ ورک کو بےنقاب کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگ ملے ہوئے ہیں، یہاں بیٹھے لوگ اس میں فیڈ کررہے ہیں۔