کوئٹہ ( نمائندہ جنگ) اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے پشین اور قلعہ عبداللہ میں ہائی وے پر قائم سات مقامات پر لیویز کی چیک پوسٹیں ختم کرنے کی سفارش کر دی، ذرائع کے مطابق لیویزچیک پوسٹوں کےخاتمے کےحوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ڈویژن کا ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ کو مراسلہ کیا ہے جس میں پشین اور قلعہ عبداللہ میں ہائی وے پرقائم سرانان، جبکہ قلعہ عبداللہ میں گڑنگ، ژرہ بند، چوری بازار، میزئی، بوغزہ، چمن بائی پاس کی سات لیویز چیک پوسٹیں فوری طور پر ختم کرنے اور لیویز چیک پوسٹوں کےخاتمے کےحوالے سے ضروری احکامات جاری کرنے کی بھی سفارش کی ہے ۔