• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی زیر زمین جوہری تنصیبات کی تعمیرسے مغربی دنیا پریشان

تہران (جنگ نیوز )ایٹمی پروگرام کے بارے میں امریکا سے بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر ایران نے فورڈو میں زیر زمین جوہری تنصیبات کے مقام پر اپنی تعمیر شروع کردی ۔سیٹیلائٹ سے حاصل کردہ تصاوير ميں فردو کے جوہری پلانٹ پر جاری تعمیراتی کام پر عالمی طاقتوں کو تشویش لاحق ہو گئی ہے۔ ماکسار ٹيکنالوجيز کی سيٹیلائٹ سے يہ تصاوير گيارہ دسمبر کو لی گئيں۔ایران نے ایک زیر زمین جوہری تنصیب کی تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے۔ صوبے قُم کے علاقے فردو میں اس تنصیب کی تعمیر ایک ایسے وقت میں شروع کی گئی ہے جب ایران کے جوہری پروگرام کے سلسلے میں تہران اور واشنگٹن کے تعلقات میں کشیدگی بدستور جاری ہے۔اگرچہ اس عمارت کا مقصد تاحال واضح نہیں ہے تاہم صدر منتخب ہونے والے جو بائیڈن کے دور کے آغاز سے قبل ٹرمپ انتظامیہ کے اختتامی دنوں میں فورڈو میں ہونے والا کوئی کام ممکنہ طور پر نئی پریشانی کو جنم دے گا۔

تازہ ترین