شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے )گندم خریداری کے سلسلہ میں ضلع میں کل 14خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ تحصیل شیخوپورہ میں 6،تحصیل صفدرآباد میں2،تحصیل شرقپورشریف میں1،تحصیل مریدکے میں 4،تحصیل فیروزوالہ میں 1، خریداری مراکز قائم کیا گیا ہیں۔ ڈی سی او ارقم طارق نے مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ زمینداروں کی سہولت کے لئے ہر خریداری مرکز پر بیٹھنے کا اعلیٰ انتظام کیا جائے اور ٹھنڈے پانی کا انتظام بھی انتظام کیا جائے۔ ٹینٹ اور کرسیوں کی حالت بہتر ہونی چاہیے۔ اجلاس میں اے ڈی سی راؤ ریاض اعجاز، اے سی سٹی رابعہ ریاست، اے سی فیروز والہ رانا شکیل اسلم، اے سی مریدکے امیرہ بیدار، اے سی صفدراآباد ،محمدارشد،اے سی شرقپورنورش صباء، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عمیر صغیر،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی، ای ڈی او ایگریکلچر مشکور احمد نے شرکت کی۔ ڈی ایف سی عمیر صغیر نے ڈی سی او ارقم طارق کو گند خریداری کے سلسلہ میں بریفنگ دی۔اس سال ضلع بھر میں کسانوں سے 1122000بوری گندم خریدی جائے گی ۔ حکومت پنجا ب کے جاری کردہ باردانہ کے تھیلو ں کے سائز ا میں بہت فرق ہے۔جس کے ضلع کا مقررہ کردہ کوڈ ، لاٹ نمبر ، پٹی اور تیار کرنے والی فیکٹری کا مارکہ میں فرق ہے جعلی سازوں نے مارکیٹ میں کسانوں کو دھوکہ دینے کے لیے جعلی تھیلے فروخت کر رہے ہیں۔کسانوں کو آگاہ کیا جا تا ہے کہ وہ ایسے تھیلوں کو نہ خریدیں۔حکومت کے جاری کردہ تھیلوں کو خریدیں۔