• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کے اغوا کیس میں4 ملزمان کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) ماڈل کورٹ برائے صنفی تشدد ملتان کے جج حسن احمد نے خاتون کے اغوا میں ملوث 4 ملزمان کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس تھانہ ممتاز آباد کو ملزمان کو گرفتار کرکے 15 جنوری تک عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔مقدمہ میں ملزمان عزت خان، سرتاج خان، لابر خان اور نائلہ خان کو نامزد کیا گیا ملزمان نے عدالت سے ضمانت حاصل کرنے کے بعد مقدمہ کی پیروی نہیں کی جس پر عدالت نے ملزمان کو بار بار طلب کیا تھا جو پھر بھی پیش نہیں ہوئے۔
تازہ ترین