• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شردھا کپور نے والد کا وزن 8 کلو بڑھا دیا

یوں تو بچے اپنے والدین کی صحت کا خوب خیال رکھتے ہیں جس کے لئے وہ والدین کے کھانے پینے پر نظر رکھتے ہیں اور انہیں خوب احتیاط کرنے کا بھی کہتے ہیں لیکن بالی وڈ میں ایسا نہیں ہو رہا۔

بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنے والد شکتی کپور کا وزن 8 کلو بڑھا دیا جس پر وہ خوش بھی ہیں اور تھوڑے بے چین بھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شکتی کپور کو ایک ویب شو کے لئے10 کلو وزن بڑھانے کا کہا گیا تھا جس پر انہوں نے 8 کلو وزن بڑھا لیا ہے اور وہ مزید2 کلو وزن بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے شکتی کپور نے بتایا کہ انہوں نے وزن بہت کم وقت میں نہیں بڑھایا، وزن بڑھانے میں 2 مہینے لگے اور اب انہیں چلنے میں تھوڑی مشکل ہوتی ہے کیونکہ انکا پیٹ ہلتا ہے۔

شکتی کپور نے مزید کہا کہ وہ تو گھر کا کھانا پسند کرتے ہیں لیکن انکی بیٹی شردھا کپور نے انہیں اس دوران خوب مزے مزے کے کھانے آن لائن آرڈر کر کے منگوائے اور کھلائے۔ آج کل کے بچے جو چیزیں کھاتے ہیں وہ میں نے کبھی نہیں کھائیں تھیں اس سے پہلے۔

وزن واپس کم کرنے سے متعلق شکتی کپور نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ انہیں عامر خان کے پاس جانا پڑے گا۔

تازہ ترین