• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی نائب صدر نے کورونا ویکسین لائیو ٹی وی پر کیوں لگوائی؟

امریکی نائب صدر مائیک پینس اور ان کی اہلیہ سیکنڈ لیڈی کیرن پینس نے  لائیو ٹی وی پتر عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسین لگوائی۔

لائیو ٹی وی پر کورونا ویکسین لگانے کا اقدام عوام کو کورونا ویکسین کے محفوظ ہونے کی یقین دہانی کروانے کے لیے اٹھایا گیا۔

پینس اور ان کی اہلیہ نے وائٹ ہاؤس کیمپس کی آئزن ہاور ایگزیکٹو آفس بلڈنگ میں ویکسین لگوائی۔

پہلی خوراک کا انجیکشن لینے کے بعد پینس نے طبی عملے سے کہا کہ ’مجھے کچھ بھی محسوس نہیں ہوا، آپ نے بہت اچھا کام کیا ہے۔‘


یو ایس سرجن جنرل جیریمی ایڈم کو نائب صدر اور ان کی اہلیہ کے فوری بعد ویکسین کی خوراک دی گئی۔

ویکسینیشن کے بعد مائیک پینس نے رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی ہفتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ کافی خوش ہیں کہ اس ہفتے کے اختتام سے پہلے آگے بڑھ کر انہیں یہ محفوظ اور مؤثر ویکسین لینے کا موقع ملا جو انہوں نے امریکی عوام کے لیے بنائی ہے اور محفوظ کی ہے۔

ڈاکٹروں نے تینوں افراد کو تلقین کی کہ وہ پہلی خوراک کے 21 دن بعد دوسری خوراک کے لیے واپس آئیں۔

ڈاکٹروں نے کہا کہ جہاں انجیکشن لگایا گیا ہے اس کے ارد گرد جلد پر جلن بھی محسوس ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین