• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ زائرہ وسیم نے اپنی حالیہ پوسٹ میں میوہ جات ’منقہ‘ پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

گزشتہ سال اسلام کی خاطر بھارتی فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ زائرہ وسیم نے ٹوئٹر پر ’کشمش‘ اور ’منقہ‘ کے حوالے سے ایک دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

زائرہ وسیم نے اپنے تبصرے میں کہا کہ ’منقہ ہڈی والی کشمش ہوتی  ہے۔‘

زائرہ وسیم کی بات کا مطلب کچھ یوں ہے کہ منقے میں بیج ہوتا ہے جبکہ کشمش بغیر بیج کے ہوتی ہے لیکن دونوں کا ذائقہ تقریباََ ایک جیسا ہی ہوتا ہے۔

زائرہ وسیم کے اس دلچسپ تبصرے کو ٹوئٹر صارفین بےحد پسند کر رہے ہیں اور صارفین کا مزاحیہ انداز میں کہنا ہے کہ زائرہ وسیم نے اُنہیں ایک ایسی حقیقت بتادی ہے جس کے بارے میں آج سے پہلے اُنہیں علم نہیں تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں زائرہ وسیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کی پروفائل پیکچر تبدیل کرکے حجاب پہنے ایک لڑکی کی تصویر لگا دی تھی۔

زائرہ وسیم کی نئی انسٹاگرام پروفائل پیکچر میں ایک کارٹون لڑکی نے حجاب پہنا ہوا تھا جبکہ اُس لڑکی کا چہرہ بھی نظر نہیں آرہا تھا۔

یاد رہے کہ زائرہ وسیم نے گزشتہ سال مذہب کی خاطر فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا، زائرہ وسیم نے 2015ء میں اداکار عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’دنگل‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

تازہ ترین