مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری منور انجم کا کہنا ہے کہ 27 دسمبر کو بلاول بھٹو تاریخی خطاب کریں گے۔
لاہور سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں چوہدری منور انجم نے کہا کہ 27 دسمبر کا جلسہ پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔
منور انجم نے کہا کہ برسی میں شرکت کرنے کے لیے کارکن 25 اور 26 دسمبر کو گھڑی خدا بخش روانہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 27 دسمبر کو سابق وزیراعظم شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی 13ویں برسی منائی جائے گے۔