• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر میں فینسنگ کو ایشو بنایا جارہا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتیں ہر معاملے کو متنازعہ بنا رہی ہیں، گوادر میں فینسنگ کو سیاسی رنگ دے کرسیاسی پلیٹ فارم پر ایشو بنایا جارہا ہے، حالانکہ یہ گوادر سیف کیپنگ انکلوژر گوادر اسمارٹ سٹی کا ایک حصہ ہے۔

جام کمال خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حزب اختلاف کی جانب سے سیندک، پی ایس ڈی پی اور باڈر پر باڑ لگانے کی بات کی جاتی ہے اور پھر خاموشی اختیار کرلی جاتی ہے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ فینسنگ گوادر سیف کیپنگ انکلوژر گوادر اسمارٹ سٹی کا ایک حصہ ہے، درحقیقت یہ انکلوژر شہر کی پشت پر پہاڑی سلسلے میں بنایا جارہا ہے، جب تک وہ مکمل نہیں ہوتا تب تک ایک عارضی طرز کا انکلوژر بنے گا،

انہوں نے کہا کہ فینسنگ اور انکلوثر میں ایک وسیع فرق ہے جس کا جاننا ضروری ہے۔

جام کمال نے سوال کیا کہ کیا گوادر پورٹ فینس نہیں، کیا ایک پارک، بی آرسی ،یونیورسٹی یانیشنل پارک فینس نہیں ہوتا؟

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ذاتی شکار گاہوں کی دیکھ بھال کے لئے فینس لگانا جائز تسلیم کیا جاتا ہے، گوادر جیسے اہم شہر کی نگرانی اور اس کی بہتری کے لئے کسی عمل کوایشو کیوں بنا دیا جاتا ہے۔

تازہ ترین