• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں سخت سردی کے باوجود کسانوں کا 3 نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج 24ویں روز بھی جاری ہے۔

26 نومبر سے جاری کسانوں کے احتجاج کے دوران کم ازکم 25 کسان ہلاک ہوچکے ہیں۔

کسانوں کا کہنا ہے زرعی قوانین کی منسوخی تک گھر واپس نہیں جائیں گے۔

ادھر کانگریس نے 25 کسانوں کی اموات کا ذمہ دار مودی حکومت کو قرار دیدیا۔

علاوہ ازیں بھارتی ریاست ہریانہ کے ڈی جی پولیس نے عرب میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک کسان نے خودکشی کی، 14 کسان سخت سردی اور ہارٹ اٹیک سے ہلاک ہوئے، دیگر 10 کسان مظاہرے کیلئے آتے ہوئے سڑک حادثو ں میں ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب رہنما کسان تحریک کا کہنا ہے کہ مودی کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے شعبہ زراعت کی نجکاری کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ 

تازہ ترین