بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے احمدپورشرقیہ اوربہاولپورسٹی میں بنائی گئی سیوریج سکیمیں کرپشن کی وجہ سے تاحال نہ ہی مکمل ہوسکیں اورنہ ہی کامیاب ہوسکیں، ان سکیموں کے حوالے سے شہریوں کی جانب سے اینٹی کرپشن میں درخواستیں بھی دی گئیں جس پر 2سال گزرنے کے باوجود کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی تاحال محکمے سے اینٹی کرپشن ریکارڈ ہی حاصل نہیں کرسکی۔ 9کروڑ کی لاگت سے احمدپورشرقیہ اور 17کروڑ کی لاگت سے بہاولپور میں بنائی گئی سیوریج سکیمیں ناکام ہونے کی وجہ سے بہاولپور شہر اور احمدپورشرقیہ آئے روز گٹر ابلنے کی بناء پر گندئے پانی کاشکاررہتے ہیں ۔ لوگوں کاگھروں سے نکلنا محال ہوجاتاہے، شہریوںحافظ کامران ،علی اکبر، اویس احمد قرنی،عبدالمنان، عمران یوسف، حسیب یونس، جمشید بھٹہ، جام اکرم، ریحان علی ودیگر نے کمشنر بہاولپور،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سے مطالبہ کیا ہے کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے کرپٹ افسران اورٹھیکیداروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے ۔