• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ فیکٹریوں کو مہنگی، ناقص چینی خریدنے پر مجبور کیا جارہا ہے، مریم نواز

فوڈ فیکٹریوں کو مہنگی، ناقص چینی خریدنے پر مجبور کیا جارہا ہے، مریم نواز 


لاہور(نیوزایجنسیاں) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازنے کہاہے کہ فوڈ فیکٹریوں کومہنگی،ناقص چینی خریدنے پرمجبورکیا جارہا ہے، مالکان کویہ کہہ کرہراساں کیا جاتا ہےکہ8؍ روپے کلومہنگی چینی خریدوورنہ فیکٹری بندکردی جائیگی، وزیراعظم پرترس آرہاجسے یہ بھی بتاناپڑرہاہے کہ کون ماتحت ہے۔مریم نواز نےسماجی رابطے کی سائٹ پر پیغام میں کہا فوڈ فیکٹریز کو زبردستی سرکاری محکموں سے دھمکیاں دلوا کر مہنگی اور گھٹیا کوالٹی چینی خریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ مالکان کو بلیک میل اور ہراساں کیا جا رہا ہے کہ یا 8روپے کلو مہنگی چینی خریدو یا فیکٹری بند کر دی جائیگی۔ ہر جگہ سے شکایات موصول ہو رہی ہیں۔مریم نواز نے فوج میرے اوپر نہیں میرے ماتحت ہے سے متعلق وزیرا عظم عمران خان کے بیان پرردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی حالت پر ترس آتا ہے جس کو یہ بھی بتانا پڑ جائے، باقی آپ خود سمجھدار ہیں، بندہ تابعدار ہے۔

تازہ ترین