• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

14سالہ بچی کے اغوا کی کوشش ناکام‘ایک ملزم گرفتار‘دو فرار

کوئٹہ (ا سٹاف رپورٹر)پولیس اور شہریوں نے کیقباد روڑ پر14سالہ بچی کے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئےایک اغوا کار کو پکڑ لیا جبکہ دو فرار ہو گئے پولیس کے مطابق کیقباد روڈ کے رہائشی حبیب الرحمٰن نے گوالمنڈی تھانے میں 18دسمبر کو رپورٹ درج کرائی تھی کہ اسکی 14سالہ بیٹی بریشنہ بی بی جو نہم جماعت کی طالبہ ہے ٹیوشن سے گھر واپس آرہی تھی کہ تین افراد نے اسے اغوا کر نے کوشش کی تاہم اہل علاقہ کے باعث بچی کو ڈرا کر فرار ہوگئے‘ پولیس نے رپورٹ درج کر کے اغوا کاروں کی گرفتاری کے لئے منصوبہ بندی اور سادہ کپڑوں میں نگرانی شروع کی ۔گزشتہ روز بچی کو ٹیوشن جانے کا کہا وہ جیسے ہی گھر سے ٹیوشن کے لئے جارہی تھی کہ ایک ملزم نے اسے اغوا کرنے کی کوشش کی تو پولیس نے شہریوں کی مدد سے اغوا کار امین افضل کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے ۔دیگر اغوا کاروں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین