• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غریب کا گھر گراتے جاؤ، سلیکٹڈ گھر ریگولرائز کراتے جاؤ، مریم نواز

کراچی (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سی ڈی اے کی جانب سے عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ ریگولرائز کرنے کی خبر پر کہا ہے کہ غریب کے گھر گراتے جاؤ اور سیلیکٹڈ کا گھر ریگولرائز کراتے جاؤ۔انہوں نے ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ بھی کیا جس میں لکھا تھا کہ ’’سی ڈی اے حکام نے تصدیق کی ہے کہ بارہ لاکھ چھ ہزار جرمانے کی ادائیگی پر عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ ریگولرائز کر دی گئی ہے‘‘۔

تازہ ترین