• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر میں مزید 5 بچے انتقال کرگئے

تھر کے سول اسپتال مٹھی میں غذائيت کی کمی اور مختلف بیماریوں میں مبتلا مزید 5 بچے انتقال کر گئے۔

محکمہ صحت تھرپارکر کے مطابق مرنے والے بچوں کی عمریں 5سال، 2سال، 7ماہ اور 2 نومولود ہیں، بچوں کا تعلق دیہی علاقوں سے ہے۔


رواں ماہ مرنے والے بچوں کی تعداد 42 اور سال میں 757 ہو گئی جبکہ تھر کے اسپتالوں میں 50 سے زائد بچے زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین