• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے انتخابات، سینئر اور جونیئر ہاکی ٹیموں کے مابین سیریز

پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے انتخابات، سینئر اور جونیئر ہاکی ٹیموں کے مابین سیریز
کوئٹہ، گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی انٹر نیشنل کینوئنگ کھلاڑی ابوبکر درانی کو ایوارڈ دیتے ہوئے

پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے اگلے چار سال کے انتخابات مکمل ہوگئے جس میں محمد شفیق ایک بار پھر صدر منتخب ہوگئے،جاوید اقبال سکریٹری جنرل آمنہ تنویر ، اطہر اسماعیل امجد ، لیفٹیننٹ کرنل احمد علی خان ، محمد عامر، بحریہ کرم نائب صدور مسز ثقلین کوثر ، صہیب شفیق ، سہیل احمد خان ایسوسی ایٹ سکریٹریز اور محمد حنیفخزانچی منتخب ہوئے۔پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے محمد اعظم ڈار اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے محمد جہانگیر نے بطور مبصر شرکت کی۔انٹر نیشنل اولمپکس کمیٹی کے اگلے صدارتی انتخاب کے لئے موجودہ صدر تھامس باخ کے علاوہ کوئی دوسرا امیدوار سامنے نہیں آیا جس کے بعد وہ دوبارہ صد بن گئے ہیں۔

جرمنی سے تعلق رکھنے والے66سالہ تھامس باخ اگلے سال مارچ میں دوبارہ اپنا عہدہ سنبھال لیں گے، انہوں نے 1976کے مانٹریال اولمپکس گیمز میں تلوار بازی میں گولڈ میڈل جیتا تھا، 1991میں آئی او سی میں شامل ہوئے، وہ اپنے نئے ایگزیکٹیو بورڈ کا انتخاب آئندہ سال ہونے والے ٹوکیو اولمپکس گیمز کے دوران کریں گے جو 23جولائی سے8اگست تک جاپان میں ہوں گے۔ 

پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے انتخابات، سینئر اور جونیئر ہاکی ٹیموں کے مابین سیریز
سندھ ایف بی آرکے ڈپٹی ڈائریکٹر فواد خان کی بدرالحسن اسپورٹس کمپلیکس میں آمد کے موقع پر اسپورٹس آرگنائزر محمّد معین الدین، محمّد ناصر، کاشف فاروقی اور محمّد ندیم کے ساتھ گروپ فوٹو

ان کی صدارتی مدت2025تک ہوگی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین چیمپئینز ٹرافی سے قبل پاکستان سنیئر اور جونیئر ہاکی ٹیموں کے درمیان سات ٹیسٹ میچوں کی سیریز کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے میچز کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ کے علاوہ اسلام آباد میں بھی ہوں گے، ایک میچ آزاد کشمیر اور ایبٹ آباد میں بھی کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔

میچز کرانے کی تجویز ٹیم انتظامیہ کی جانب سے دی گئی ہے،امکان ہے کہکورونا وائرس کی وجہ سے ایشین مقابلے کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا تر بیتی کیمپ جنوری کے پہلے ہفتے میں لگایا جائے گا، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی خواہش ہے کہ کیمپ اسی ماہ لگایا جائے، ایشین چیمپئینز ٹرافی ہاکی ٹور نامنٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ13مارچ کو ہوگا، ایشین ہاکی کنفیڈریشن کی جانب سے ایونٹ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ٹور نامنٹ11سے19مارچ تک ڈھاکا کے مولانا بھاشانی ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا، چھٹے ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ بھارت، میزبان بنگلہ دیش، ملائیشیا، جنوبی کوریا اور ایشین ہاکی چیمپئن جاپان کی ٹیمیں حصہ لینگی۔

یہ مقابلے رواں سال 17سے27نومبر تک بنگلہ دیش میں شیڈول تھے جو کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردئیے گئے تھے۔کراچی انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں وائی ایم سی اے سے میرج ہالز اور تجاوزات ختم کر نے کے بعد وائی ایم سی میں اسپورٹس کی سرگرمیوں کی بحالی کے لئے مربوط اقدامات کا آغاز کر دیا ہے ۔فوری طور پر باونڈری وال کی تعمیر کا کام شروع کیاگیا ہے ۔ ہاکی گراونڈ بھی تعمیر ہو گا جس پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ کمشنر کراچی نے باونڈری وال، ہاکی گراؤنڈ، جاگنگ ٹریک اور شجر کاری کا کام ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے توقع ہے کہ کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے تعاون سے 25 دسمبر کو قائد اعظم ہاکی الیون اور قائد ملت الیون کے درمیان میچ منعقد ہو گا۔

واحد اسپورٹس کمپلیکس کورنگی پر سابق وزیر اعظم پاکستان و صدر پاکستان شوٹنگ بال فیڈریشن میر ظفر اللہ خان جمالی اور معروف شوٹنگ بال آرگنائزر اشتیاق علی پھلپوٹو کی یاد میں یادگاری شوٹنگ بال کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر 2میچ کھیلے گئے پہلا میچ زاہد نیازی میموریل کورنگی اور شہزاد میموریل شاہ فیصل کالونی کے درمیان کھیلا گیا جوکہ شاہ فیصل کالونی کے نوجوانوں پر مشتمل شہزاد میموریل شوٹنگ بال کلب نے جیت لیا۔

جبکہ دوسرا میچ کورنگی کے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل واحد شوٹنگ بال کلب نے مد مقابل لیبر شوٹنگ بال کلب حب بلوچستان کی ٹیم کوشاندار مقابلے کے بعد شکست دیکر جیتا،۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین و معروف سماجی رہنماء محمد سلیم خمیسانی نے فاتح رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے گئے ڈسٹرکٹ کورنگی کی گرلز اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے بوائز نے آل کراچی یوگا اسپورٹس چمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا،ایونٹ میں کراچی کے 6اضلاع کے 150سے زائد گرلز اور بوائز یوگا کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔( نصر اقبال)

تازہ ترین
تازہ ترین