• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار نے لاہور کے شہریوں کا شکریہ ادا کردیا


 وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے شہریوں کا شکریہ ادا کردیا۔

عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شکریہ لاہور، شکریہ عوام، آپ لوگوں نے پی ڈی ایم کی منفی سیاست مسترد کردی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی افراتفری کے ایجنڈے سے الگ رہ کر عوام نے اپنا فیصلہ سنادیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پی ڈی ایم کو عوام کے آج کے فیصلے کے بعد منفی سیاست سے توبہ کرلینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ مینارِ پاکستان کے ناکام شو کے بعد اپوزیشن ہوش کے ناخن لےگی۔


 عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کی تخریبی سیاست کبھی کامیاب نہیں ہوگی، حکومت کا ایجنڈا عوام کی فلاح وبہبود، اپوزیشن کا ایجنڈا کورونا کا پھیلاؤ ہے۔

تازہ ترین