• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالی نشستوں پر 10 فروری سے قبل الیکشن نہیں ہوسکتا، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سینیٹ کی خالی ہونے والی نشستوں پر انتخابات کا انعقاد 10فروری 2021سے قبل نہیں ہوسکتا۔

ای سی آئین وقانون کے مطابق مناسب وقت پر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گا، سینیٹ کے نصف ارکان 11 مارچ کو ریٹائر ہوجائیں گے۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے 51 حلقوں کے ووٹرز کے اعداد و شمار جار ی کردیئے۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں کل ووٹرز کی تعداد 48 لاکھ 1131 ہے جس میں مردوں کی نسبت خواتین کے ووٹ 14 اعشاریہ 72 فیصد کم ہیں۔

تازہ ترین