• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسمں، نیوایئر، ہوائی فائرنگ پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کراچی پولیس آفس میں تہوار کرسمس اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر مزار قائد اور شہر میں سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔اجلاس کو بتایا گیا کہمزار قائد کے اطراف بلند عمارتوں پر اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے تربیت یافتہ اسنائپرز تعینات کئے جائینگے۔شہر میں کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں کی حفاظت و نگرانی کیلئے پولیس کا سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا، کراچی پولیس کے تین ہزار سے زائد افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دینگے۔کرسمس کے موقع پر مروجہ قوانین کے تحت شراب/کچی شراب کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کیخلاف اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج کیا جائیگا، جس کے تحت دس سال قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔ کرسمس اور نیو ائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کیخلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی کی جائیگی، لہٰذا عوام سے اپیل ہے کہ ہوائی فائرنگ سے گریز کریں۔اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن ڈاکٹر امین یوسفزئی، ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائمخانی، ڈی آئی جی ایسٹ نعمان صدیقی اور تمام ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز نے شرکت کی۔

تازہ ترین