• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا ٹاؤن راولپنڈی میں مبینہ بے ضابطگی کی انکوائری دوبارہ کھل گئی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ راولپنڈی میں میڈیا ٹاؤن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی انکوائری تین سال بعد دوبارہ کھل گئی۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے ایک ماہ میں انکوائری مکمل کر کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کا حکم دے دیا۔ اینٹی کرپشن راولپنڈی کے مطابق دو صحافیوں نے محکمہ اینٹی کرپشن راولپنڈی میں 2017ء میں درخواست دی تھی کہ میڈیا ٹاؤن میں کئی کنال اراضی پر ملی بھگت کرتے ہوئے سابق عہدیداروں نے بندر بانٹ کر کے وہاں پلازے بنانا شروع کر دیئے ہیں جبکہ ابتدائی طور پر میڈیا ٹاؤن کے عہدیداروں کے چناؤ میں بھی مختلف بے ضابطگیاں کی گئیں اور سوسائٹی کے اکاؤنٹ کو مبینہ طور پر کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ اس حوالے سے تین سال سے یہ انکوائری تعطل کا شکار تھی۔

تازہ ترین