پنڈی گھیب (نمائندہ جنگ) انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر کاشف کے مطابق ضلع اٹک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد966ہوگئی ہے،25افراد فوت،774 افراد صحت یاب ہوئے۔ گھروں میں164 افرادقر نطینہ میں ہیں۔24107 افراد کی سکریننگ کی گئی، 20656افراد میں کورونا وائرس کا شبہ ہے۔19086افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے ،604 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے ۔اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک میں کورونا وائرس کے4 مریض داخل ہیں جن میں 2 کی حالت نازک ہے۔