لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کی قیادت کے درمیان رابطہ ہوا ہے سابق صدر آصف علی زرداری نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے فون پر رابطہ کیا اور دونوں رہنمائوں کے درمیان ملکی صورتحال پر باہمی تبادلہ خیال ہوا۔دونوں رہنمائوں کا جمہوریت کے استحکام اور دونوں جماعتوں کے قائدین کی ملاقاتوں پر اتفاق، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے سابق صدر پر واضح کیا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن اور دہشت گردی ہے،پاناما لیکس کے معاملات کی تحقیقات وقت کا تقاضا ہے کیونکہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ قومی دولت کو آف شور کمپنیو ں کے ذریعے ملک سے باہر کیسے بھیجا گیا؟۔دونوں رہنمائوں نے جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام اور اگلے مرحلے میں دونوں جماعتوں کے قائدین کی ملاقاتوں پر اتفاق کیا ۔