• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی اہلیہ، بیٹے، بیٹی، داماد کے اثاثے قرق


قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور صاحبزادے سلمان شہباز شریف کے اثاثے قرق کر دیئے۔

ڈی جی نیب لاہور نے تفتیشی افسر کے ذریعے رپورٹ لاہور کی احتساب عدالت میں جمع کروا دی ہے جس میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے۔

نیب کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور صاحبزادے سلمان شہباز شریف کے علاوہ شہباز شریف کی صاحبزادی رابعہ عمران اور داماد ہارون یوسف کے اثاثے بھی قرق کر لیے گئے ہیں۔


لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں اشتہاری ملزمان کے اثاثے قرق کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین