لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے احتساب عدالت میں پارٹی صدر شہباز شریف اور کزن حمزہ شہباز سے ملاقات کی۔ مریم نواز اپنے چچا اور کزن سے گلے ملیں اور اس موقع پر مریم نواز نے کمرہ عدالت میں حمزہ شہباز کو تھپکی دی۔مریم نواز نے شہباز شریف سے مجموعی صورتحال سمیت سیاسی امور پر بھی بات چیت کی۔مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی شہباز شریف سے ملاقات کرکے اہم امورپر تبادلہ خیال کیا۔