وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اجلاس کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کورونا وائرس ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ماسک کا استعمال، سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اجلاس کے دوران اسد عمر اور عثمان بزدار کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مزید ملک کی سیاسی، معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔