• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زندگی کے سب سے خاص موقع پر میرے اہلخانہ ساتھ نہیں، گوہر خان

معروف بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس 7 کی فاتح اداکارہ و ماڈل گوہر خان کہتی ہیں کہ اُن کی زندگی کے سب سے خاص موقع پر اُن کے اہلخانہ اُن کے ساتھ نہیں ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل گوہر خان اور ٹک ٹاکر زید دربار کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے جس کی تصویریں جہاں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں تو وہیں گوہر خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک جذباتی  پیغام جاری کیا ہے۔

گوہر خان نے اپنی انسٹا اسٹوری میں اپنے بھائی اسد خان، بھابھی اور اُن کے بچوں کی تصویر شیئر کی جنہوں نے مہندی کی تقریب کے حساب سے پیلے رنگ کے لباس زیب تن کیے ہوئے تھے لیکن وہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنی بہن کی مہندی کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکے۔

بالی ووڈ اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرا اُداس دل ہے کیونکہ میرے خاص دنوں میں میرے اہلخانہ مجھ سے دور ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ’مجھ سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے آپ نے گھر میں ہی میرے لیے پیلے رنگ کے کپڑے پہنے جسے دیکھ کر میں بہت خوش ہوئی۔‘

آخر میں اُنہوں نے لکھا کہ ’ماشاءاللّہ میں بھی آپ سے بہت زیادہ محبت کرتی ہوں۔‘

واضح رہے کہ گوہر خان اور زید دربار رواں ماہ 25 دسمبر کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔

تازہ ترین