• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی شہریوں پر ویزہ پابندی کا جلد از جلد خاتمہ ہونا چاہیے، شیخ رشید احمد

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد  کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں پر ویزہ پابندی کا جلد از جلد خاتمہ ہونا چاہیے۔

شیخ رشید احمد سے متحدہ عرب امارات کے سفیرحماد عبید ابراہیم الزابی نے ملاقات  کی۔

اس دوران شیخ رشید احمد اور حماد عبید ابراہیم الزابی کے درمیان  پاکستان یو اے ای تعلقات، پاکستانی شہریوں پرحالیہ ویزہ پابندی سے متعلق بات چیت ہوئی۔

شیخ رشید احمد کا اماراتی سفیر سے ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ پاکستانی شہریوں پر ویزہ پابندی کا جلد از جلد خاتمہ ہونا چاہیے، پاکستان اورعرب امارات کے درمیان دیرینہ تعلقات ہے، عرب امارات میں پندرہ لاکھ پاکستانی ورکرز قیمتی اثاثہ ہیں، یو اے ای سے سالانہ تقریباً 5 ارب ڈالر زرمبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ یواے ای میں قید پاکستانیوں کو جلد لانے کے اقدامات پر یو اے ای حکومت کا تعاون درکار ہوگا۔

یو اے ای سفیر کا مزید کہنا تھا وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں پاک یو اے ای تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

جس پر اماراتی سفیر کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستانی شہریوں پر یو اے ای ویزہ پابندی عارضی ہے ویزہ بحالی سے متعلق بات چیت جاری ہے۔

یو اے ای سفیر نے مزید کہا کہ عرب امارات کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کا کردار مثالی ہے،  امید ہے ویزہ بحالی جلد ممکن ہوجائے گی،  عرب امارات میں پاکستانی برادری کی دیکھ بھال ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

ملاقات کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق یو اے ای میں پاکستانی قیدیوں کی جلد سے جلد بازیابی کے لیے تعاون بڑھانے پر زوردیا گیا ہے۔

تازہ ترین