• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردم شماری نتائج کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کرنے کا فیصلہ


وفاقی کابینہ نے چھٹی قومی مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا کہ مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کا معاملہ پہلے مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کی جائے۔

دوران اجلاس اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے 2017ء کی مردم شماری کے نتائج مسترد کردیے ،وفاقی وزیر امین الحق نے اس حوالے سے اختلافی نوٹ لکھا اور نئی مردم شماری فوری طور پر کرانے کا مطالبہ کیا۔


کابینہ نے اتحادی جماعت کے اختلافی نوٹ کو شامل کرکے مردم شماری پر وزاء کی رپورٹ منظور کرلی۔

اجلاس میں الیکٹرک وہیکل اور موبائل مینوفیکچرنگ کی پالیسیز کی منظوری دی گئیں اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

کابینہ اجلاس میں اپوزیشن اتحاد ( پی ڈی ایم ) کی تحریک سے نمٹنے اور الیکشن کی تیاریوں پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سی ڈی اے آرڈیننس 1980 ء میں ترمیم کی منظوری دے دی۔

تازہ ترین