• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 27 افراد جان کی بازی ہار گئے

سندھ میں کورونا وائرس کی وجہ سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 27 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 24 گھنٹوں میں مزید 1005 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں کورونا کی صورتحال پر وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے بیان میں بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 10914 ٹیسٹ کیے گئے جس سے 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 1005 نئے کیسز سامنے آئے۔ آج 27 افراد کے انتقال کے بعد سندھ میں کورونا سے انتقال افراد کی مجموعی تعداد 3379 ہوگئی۔

وزیر اعلیٰ کے مطابق سندھ میں اب تک 2252876 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جس سے کورونا کے 206489 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ صوبے میں اب تک 184192 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 18918 ایکٹیو کیسز موجود ہیں۔


نئے کیسز میں کراچی سے 742، حیدرآباد سے 37، جیکب آباد سے 27 اور سانگھڑ سے 22 کیسز، دادو سے 13، ٹنڈومحمد خان اور ٹھٹہ سے 8-8، سجاول اور گھوٹکی7-7 کیسز، جامشورو، نوشہرو فیروز اور ٹنڈوالہیار 11-11 کیسز، مٹیاری سے 5 اور شہید بینظیرآباد اور لاڑکانہ سے 4-4 کیسز، عمرکوٹ اور کشمور سے 3-3 اور خیرپور سے 2 کیسز اور میرپورخاص اور بدین میں 1-1 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

تازہ ترین