• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس بند کمرے میں پھلتا ہے، ہمارا جلسہ کھلی جگہ پر ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس بند کمرے میں پھیلتا ہے، 27 دسمبر کو جلسہ کھلی جگہ پر ہورہا ہے۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بینظیر بھٹو (بی بی) شہید کی برسی کا احتجاع کھلے علاقے میں ہوگا۔

انہوں نے پی ڈی ایم قیادت کے استعفے کے اعلان کے حوالے سے کہا کہ تمام اراکین نے اپنے استعفے قیادت کے سپرد کردیے ہیں۔


وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ اب قیادت پر ہے کہ وہ استعفوں کو جیسے چاہیے استعمال کرے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم سوئی سدرن کی گیس سوئی ناردرن کو دینے کی مذمت کرتے ہیں، گیس بندش پر وفاق سے سخت احتجاج کریں گے۔

تازہ ترین