• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر صحافی عبدالحمید چھاپرا انتقال کرگئے

ملک کے معروف صحافی و ٹریڈ یونین رہنما، ایپنک کے سابق چیئرمین، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) اور کراچی پریس کلب کے سابق صدر عبدالحمید چھاپرا رضائے الہٰی سے منگل کی شام انتقال کرگئے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ بدھ کو بعد نماز عصر ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع ’مسجد بلال‘، صحافی کالونی، بلاک 4-A گلشن اقبال میں ہوگی، بعد ازاں انہیں ’صفورا گوٹھ قبرستان‘ میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق انتقال کے وقت عبدالحمید چھاپرا کی عمر قریباً 80 سال تھی، انہوں نے بیوہ، ایک بیٹے اور 3 بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔

عبدالحمید چھاپرا مرحوم 2 مرتبہ پی ایف یو جے اور 5 مرتبہ کراچی پریس کلب کے صدر، جبکہ ایک مرتبہ سیکریٹری منتخب ہوئے۔ 

اپنی طویل صحافتی زندگی میں جنگ گروپ کے ساتھ ساتھ دیگر اشاعتی اداروں سے بھی وابستہ رہے۔

انہوں نے نام ور صحافیوں اور پی ایف یو جے کے بانی اراکین منہاج برنا مرحوم اور نثار عثمانی مرحوم کے ساتھ مل کر صحافیوں کے حقوق کے لیے طویل جدوجہد کی۔

پیشہ وارانہ امور کے ماہر عبدالحمید چھاپرا ملک بھر خصوصاً کراچی کے صحافیوں میں خاصے مقبول اور ہر دل عزیز شخصیت کے حامل تھے۔

تازہ ترین