آپ آف لائن ہیں
اتوار15؍ رجب المرجب 1442ھ 28؍ فروری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کراچی میں بوائلر پھٹنے سے ہلاکتیں 8 ہوگئیں

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں برف خانے میں بوائلر پھٹنے سے اموات کی تعداد آٹھ ہوگئی جبکہ 30 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

 دھماکے سے برف خانے کی چھت گر گئی جس سے جانی نقصان ہوا۔ 7 میتیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔

دھماکے کے بعد ملبہ گرنے سے 2 گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔اطراف کی 3 فیکٹریوں کو بھی معمولی نقصان پہنچا ہے۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم اردگرد کی عمارتوں کو دھماکے سے پہنچنے والے نقصان کے جائزے کے لیے علاقے میں پہنچ گئی۔

ایس بی سی اے کی ٹیم مخدوش عمارتوں کو گِرانے یا نہ گِرانے کا فیصلہ کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید