• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا پاکستان بارکونسل سے جواب طلب

لاہور ( وقائع نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نومنتخب رکن پنجاب بار کونسل ملک غلام مصطفیٰ جونی کیخلاف کارروائی کرنے سے روکتے ہوئے پاکستان بار کونسل سے جواب طلب کرلیا، جسٹس قاسم خان کے روبرو درخواست گذار نےموقف اپنایا کہ میں انتخابات میں چار ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوا، پاکستان بار کونسل کی کمیٹی میں شامل تینوں ارکان انتخابات میں امیدوار ہیں اور درخواست گزار کو بلا کر پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں ووٹ کیلئے ان پر دباو ڈالا جا رہا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ پاکستان بار کونسل کمیٹی کے ارکان کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔
تازہ ترین